• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آرکو29ممالک سے پاکستانیوں کے اثاثوں کاڈیٹاموصول

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 29ممالک سے پاکستانیوں کی دولت ، بنک اکائونٹس اور ٹیکس سے متعلق ڈیٹا موصول ہو چکا ہے جس کو منظم کرنے اور ترتیب دینے کیلئے میکنز م بنایا گیا ہے ، سویئٹزر لینڈ سے معاہدہ کی توثیق کے بعد سوئس بنکوں میں موجود پاکستانیوں کی دولت کے اعدادوشمار بھی جلد موصول ہونا شروع ہو جائینگے ، ذرائع کے مطابق پاکستان کی او ای سی ڈی(آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈو یلپمنٹ )میں رکنیت سازی کے بعد ستمبر 2018سے معلومات کا خود کار تبادلہ شروع ہو چکا ہے ، او ای سی ڈی کے 40رکن ممالک میں سے 29سے پا کستا نیو ں کی دولت، اثاثوں ، بنک اکائونٹس کی معلوما ت ایف بی آر کوملنا شروع ہو چکی ہیں ۔
تازہ ترین