• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو آئین کا پتا ہےنہ قانون کا، آرڈیننس سے حکومت چلانا آمرانہ ذہنیت، مزاحمت کریں گے، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹر ینز نے پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈی نینس کے ذریعے حق حکمرانی کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو قبول کرلیا مگر پارلیمنٹ کو بے توقیر نہیں ہونے دیں گے،عمران کو آئین کا پتہ ہے نہ قانون کا ،آرڈیننس سے حکومت چلانا آمرانہ ذہنیت ہے ،اسکے خلاف مزاحمت کرینگے،وزیر اعظم عمران خان کی ملک میں جاری بحران سے بے خبری اور وزیر خزانہ اسد عمر اور عمران خان کے ڈالر سے متعلق بیان میں تضاد نا اہلی کا کھلم کھلا ثبوت ہے، پا کستا ن پیپلز پارٹی احتساب سے نہیں ڈرتی مگر احتساب کے لباد ے میں انتقامی سیاست نہیں ہونی چاہیے،جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنماؤں سینیٹر شیری رحمٰن ، فرحت اللہ بابراورنیئربخاری نے کہا کہ حکومت نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کو مفلوج کردیا۔
تازہ ترین