• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائشی و تجارتی پلاٹوں کے غلط استعمال کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز نہ ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے دبائو کے باعث تاحال رہائشی و تجارتی پلاٹوں کے غلط استعمال کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز نہیں کیا، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود صرف نوٹسز تک محدود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایس بی سی اےسیاسی اور بعض دیگر دبائو کے باعث رہائشی پلاٹوں اور عمارتوں کے غلط استعمال کے خلاف موثر کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں بلکہ حال ہی میں خالد بن ولید روڈ پر جن مارکیٹوں اور دکانوں کو نوٹسز جاری کئے تھے انہیں واپس لے کر ایسی عمارتیں جو کمرشل نہیں تھیں انہیں کمرشل کرانے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ اس کی وجہ خالد بن ولید روڈ کو پہلے سے کمرشل ڈیکلیئر قرار د یا جانا ہےلیکن متعدد ایسی سڑکوں پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں جنہیں کمرشل قرار نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب ادارے کے بعض ملازمین اور شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایس بی سی اے نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کی ہیں ان میں سے بیشتر میں دوبارہ پہلے کی طرح سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔
تازہ ترین