• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ خوش ہیں، جلدی جان چھوٹے گی، ن لیگ مڈٹرم الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہے، نوا زشریف

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن مڈٹرم الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہے،لوگ خوش ہیں جلدی جان چھوٹے گی۔ قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نے خوشی کا اظہار کیاہے، عوام خوش ہیں کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق 53حلقوں میں جیت کا مارجن مسترد ووٹوں سے کم ہے، رپورٹ سے ظاہر ہے کہ 53حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔ جمعرات کو سابق وزیر اعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں اور مسلم لیگ (ن) قبل از وقت انتخابات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔نوازشریف نے آصف علی زرداری کے کرپشن کیسز پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو اپنے اوپر عدم اعتماد کرنے والی بات ہے۔قبل ازی قائدن لیگ نوازشریف نے فلیگ شپ ریفرنس میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں، میرا کسی کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ،جمعرات کو اپنے بیان میں نوازشریف نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کی طرح فلیگ شپ ریفرنس میں بھی اپنا دفاع پیش کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کسی جرم میں میرا تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا،22کروڑ عوام میں سے صرف دو بیٹوں اور ایک والد کو نشانہ بنایا جارہا ہے، شاید ہی کسی کا اس طرح کا احتساب ہوا ہو۔
تازہ ترین