• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم فنڈکا ایک روپیہ بھی کسی اورکام پر خرچ نہیں ہوگا،سپریم کورٹ

اسلام آباد(این این آئی) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ ڈیم فنڈز کا ایک روپیہ بھی کسی اور کام پر خرچ نہیں ہوگا ٗ ڈیمز فنڈز کی رقم پر ججز اور سپریم کورٹ بھی قابل احتساب ہے‘واپڈا بتائے ڈیم کی تعمیر کے مراحل اور ٹائم فریم کیا ہو گا؟ عملدرآمد بینچ ٹائم فریم کے مطابق کام کی تکمیل یقینی بنائے گا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے دیامر بھاشا اور مہمنڈ ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈیم بننے کا عدالتی فیصلہ حتمی ہوچکا ہے، فیصلے کے خلاف کوئی نظرثانی درخواست نہیں آئی، ڈیم کی تعمیر کے جائزے کیلئے عملدرآمد بینچ تشکیل دیا ہے۔ ڈیم فنڈز سے پنسل خریدنے کی اجازت بھی عملدرآمد بینچ دے گا اور اٹارنی جنرل عملدرآمد بینچ کے فوکل پرسن ہوں گے۔
تازہ ترین