• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی پیشی،عدالت کے باہر ن لیگ کے کارکنوں کا احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج

لاہور(جنگ نیوز) شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکنوں نےاحتجاج و شور شرابہ کیا اور رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب ہنگامہ آرائی کرنے والے کئی کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر لیگی رہنما مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے لیگی کارکن احتساب عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
تازہ ترین