کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ریفرنڈم میں متحدہ ورکرز فرنٹ نے کام یابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ محنت حکومت سندھ کے جوائنٹ لیبر ڈائریکٹر فرخ ہمایوں زیدی کی زیر نگرانی جمعرات کو واٹر بورڈ میں دو سالہ مدت کے لیے سودا کار یونین (سی بی اے) کے تعین کی غرض سے ہونے والے ریفرنڈم میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پا کستا ن کی حمایت یافتہ متحدہ ورکرز فرنٹ (مکا) نے 3677 لے کر کام یابی حاصل کرلی، جبکہ اس کی قریب ترین حریف پا کستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز لیبر یونین (پھول) 344 2ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔