• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ پارلیمنٹ کے نوجوان فیاض چوہان کے شعر پر بھڑک اٹھے، تقریب میں شدید بدنظمی

لاہور (مانیٹرنگ سیل) سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے ریمارکس پر نوجوان بھڑک اٹھے جس سے تقریب کے دوران شدید بدنظمی پیدا ہوئی۔ یوتھ پارلیمنٹ کی تقریبِ حلف برداری میں فیاض چوہان نے نوازشریف اور آصف زرداری پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ ایون فیلڈ ریفرنس کی مثال دیتے ہوئے اکثر ٹاک شوز میں یہ شعر پڑھتے ہیں کہ ʼاس کے دولت مند ہونے کا باعث اس کا ابا تھا، سب حیران تھے اس نے ایسا ابا کہاں سے لبا تھا۔اس شعر پر ہال میں موجود نوجوان آگ بگولہ ہوگئے اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔
تازہ ترین