آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر9؍ربیع الثانی 1440ھ 17؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوالحسن اصفہانی روڈ، اپارٹمنٹ کی با لکونی کا چھجہ گرنے سے کمسن بہن،بھائی جاں بحق ،اسپیشل چائلڈ تھے ،والد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابوالحسن اصفہانی روڈکے نزدیک واقع رہائشی عمارت کی با لکونی کا چھجہ گرنے سے کمسن بہن اور بھائی جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پر والدہ صدمے سے بےہوش ہوگئیں ،متوفی بہن بھائی اسپیشل چائلڈ تھے ۔تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود ابوالحسن اصفہانی روڈکے نزدیک واقع اے ون اپارٹمنٹ کے اندر جمعرات کی شب ایف بی آر کے ملازم فیاض کا بیٹا 10سالہ محمد معصب اور 5سالہ بیٹی ضمیرا کھیل رہے تھے کہ اچانک اپارٹمنٹ کی چوتھےمنزل کی بالکونی کا چھجہ گرگیا، اور اس کا ملبہ دونوں بہن اور بھائی پر گرا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، جن کو مکینوں اور اہلخانہ نے فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے ،اس اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی اسپتال منتقل کیں ، اس سلسلے میں والدفیاض کا کہنا تھا کہ میرے چاروں بچے نیچے کھیل رہے تھے کہ چوتھی منزل کے فلیٹ کی بالکونی کا چھجہ میرے دو بچوں پر گرگیا جس کےباعث دونو ںشدید زخمی ہو گئے، اور جاں بحق ہوگئے، انھوں نے بتایاکہ دونوں اسپیشل چائلڈاور دیوا اکیڈمی میں زیر تعلیم تھے، جبکہ خوش قسمتی سے میرا بڑا اور چھوٹا بیٹا محفوظ رہے ،فیاض نے مزید بتایاکہ ہمارا فلیٹ پہلی منزل پر ہے جبکہ ملبہ چوتھی

منزل سے گرا تھا جس کے باعث دونوں بچے جاں بحق ہوگئے ، ان کا کہنا تھا کہ چوتھی منزل پر غیر قانونی طور پر کمرہ بنایا گیا ہے،اور چھجہ اور ملبہ وہیں سے گرا ہے،پویس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے کہ حادثاتی طورپر چھجہ گر ا ہے یا کوئی اور بات ہے ، ابتدائی تفتیش میں تو یہ حادثہ لگتا ہے ،تاہم پولیس غیر جانبدار تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کر ئے گی جب کہ معصب کا پوسٹ مارٹم عباسی اسپتال اورضمیرا کا سول یا جناح اسپتال سے کرایا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں