• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی شہرچاہ بہار ،خودکش کار حملہ ،3ہلاک ،درجنوں زخمی

تہران (جنگ نیوز)ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چاہ بہار میں خودکش کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈ کوارٹرز سے ٹکرائی ،دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث جبکہ ایسے جرم کو ناقابل معافی قرار دیا ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق چاہ بہار میں پولیس ہیڈکوارٹر زپر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،ہلاک افراد میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کاکہنا تھا کہ دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور ایسا جرم ناقابل معافی ہے ۔ایران دہشتگر دوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔اس حوالے سے چابہار کے گورنر جنرل رحمدل بامری نے بتایا کہ دہشت گردو ں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سے پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا۔
تازہ ترین