• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے تجاوزات کے خاتمہ کی تفصیلات طلب

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب/وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کی ہدایت پر صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں اور محکمہ بلدیات کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ہر ڈویژنل ہیڈ کو ارٹر زاور اُن کے ایریاز میں واگزار کرائی گئی اراضی اور دیگر اعداد و شمار مہیا کرنے کیلئے کہا گیا ہے ،ان میں لاہور ،بہاولپور،ملتان ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،راولپنڈی اورسرگودھا کی اتھارٹیز شامل ہیں۔ ان اداروں کو محکمہ بلدیات پنجاب کی طرف سے کیے گئے نوٹیفکیشن میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کو کہا گیا ہے ۔ ابھی تک قبضے میں موجود سرکاری اراضی کی نشاندہی بھی کی جائے گی ،ہر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو محکمہ بلدیات کے ڈویژنل ڈائریکٹر سے بھی نزدیکی رابطہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ہر اتھارٹی محکمہ بلدیات کیلئے باہم رابطے اور مزید معلومات کے تبادلے کیلئے فوکل پرسن بھی نامزدکرے گی ۔
تازہ ترین