• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 168،انتخابی مہم عروج پرپہنچ گئی ،ہرطر ف پوسٹر بینرزاورجھنڈے

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ایک بار پھر 13 دسمبر کو صوبائی حلقہ 168 کے ضمنی انتخاب میں انتخابی میدان لگے گا۔ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوار رانا خالد قادری اور ملک اسد کھوکھر کی انتخابی مہم عروج پر ہے۔ کوٹ لکھپت ‘ چونگی امر سدھو‘ فیروز پور روڈ گجومتہ سمیت حلقے کے دیگر علاقوں کی سڑکیں اور بازار پی ٹی آئی ا ور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے پوسٹرز جھنڈوں اور بینرز سے سج گئے ہیں۔ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے اراکین وپارٹی عہدیدار خواجہ سعد رفیق ‘ رانا مبشر اقبال ‘ مرزا جاوید ‘ پرویز ملک‘ میاں نصیر‘ چودھری محمد ادریس‘ خواجہ عمران نذیر مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا خالد قادری کے انتخابی مہم میں بڑے سرگرم ہیں ۔الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کو ہونے والے حتمی انتخاب کے لئے تیاریاں انتظامات مکمل کرکے پولنگ سکیم کے جاری کر دی ہے۔ ایک لاکھ 26ہزار 927 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنر ظفر اقبال حسین کی زیر صدارت اجلاس میں ریٹرننگ آفیسر ز کوہدایت کی گئی ہے وہ امیدواروں سے انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی پاسداری کروائیں کسی امیدوار کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے۔ صوبائی حلقہ 168 میں صبح 9 بجے سے 5 بجے تک پولنگ ہوگی۔ حساس پولنگ سٹیشنوں پر رینجرز اور پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔
تازہ ترین