• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گُناہ ٹیکس لگانااسلامی روح کے منافی اقدام ہے،امیر العظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب گناہ ٹیکس لگا کر اسلامی تاریخ سے انحراف اورمذہبی اقدار کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ گناہوں کو روکا جاتا ہے کجا یہ کہ ان پر ٹیکس لگا کر انہیں جائز قرار دے دیا جائے۔ یہ اسلامی روح کے منافی اقدام ہے۔ اس قسم کی اصطلاح استعمال کر کے دینی تصور کو کچل دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
تازہ ترین