آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل10؍ربیع الثانی 1440ھ18؍دسمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکولوں کی سکیورٹی آڈٹ کیلئےمراسلہ جاری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ پر صوبہ کے 24 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکشن اتھارٹیز کو سکولوں کی سکیورٹی آڈٹ کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔وزیراعلی پنجاب مانیٹرنگ فورس کی جانب سے جاری مراسلے میں محکمہ داخلہ نے نجی اور سرکاری سکولوں میں سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ مراسلے کے متن کے مطابق سپیشل برانچ اور محکمہ داخلہ نے سکیورٹی کے معیار کو پہلے ہی واضح کر دیا ہے۔ سکیورٹی آڈٹ کے لئے لاہور،اٹک ،بہاولنگر ،بھکر ،چکوال ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،گجرات ،جھنگ،جہلم ،خانیوال،خوشاب ،میانوالی ،ملتان ،مظفرگڑھ ،ننکانہ صاحب ،مظفرگڑھ ،پاکپتن ،رحیم یارخان ،راجن پور ،راولپنڈی ،سرگودھا ،وہاڑی شامل ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں