آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل10؍ربیع الثانی 1440ھ18؍دسمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ ایڈور ڈ میڈیکل یونیورسٹی کوخطے کارول ماڈل ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں،جسٹس شاکراللہ جان

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اشتراک سے میڈیکل ایڈٹینگ اور پبلیکیشنز کے عنوان سے ورکشاپ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی منعقد کی گئی ۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی مسٹر جسٹس میاں شاکر اللہ جان صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل جبکہ گیسٹ آف آنرز کے طورپر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسزپروفیسر جاوید اکرم اور وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خاں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی شاندار تاریخی حیثیت کے پیش نظر اس کو طبی تحقیق کے شعبہ میں خطے کا رول ماڈل ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کی 158 سالہ خدمات پر روشنی ڈالی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں