• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈیوٹی غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی ،سیکٹر کمانڈر مو ٹروے پولیس

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکٹر کمانڈر مو ٹروے پولیس چوہدری عاطف شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی کو تاہی ،غفلت اور لا پروا ہی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی ، افسران روڈ یوزرکو زیا دہ سے زیادہ بریفنگ اور آگاہی دیں۔ اجلاس میں ڈی ایس پی M4کا شف رحیم بھٹہ ، ڈی ایس پی ممتاز احمد واہلہ ، ایکٹنگ ڈی ایس پی خالد قریشی ڈی ایس پی رانا سرفراز ناصر ایڈمن آفیسر ارشاد احمد ایم ٹی او ہیڈ کوارٹر محمد یٰسین پی ایس او عمران بن دیوان اے سی پی محمد ارشد ایڈمن ای ٹکٹنگ عدیل احمد اکاوٌ ٹنٹ محمد ارشد نے شرکت کی ۔
تازہ ترین