• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی باغ فن لینڈ میںناکارہ جھولوں کے استعمال کا انکشاف

پشاور(سٹی رپورٹر) فن لینڈپارک شاہی باغ میں ناکارہ جھولوں کےاستعمال کاانکشاف ہواہے ، ویلڈکئے گئے جھولوں کی وجہ سے پارک میں کسی بھی وقت کوئی بڑاحادثہ رونماہونے کاخدشہ ہے ،شہرکے وسط میں واقعہ پارک میں روزانہ درجنوں فیملیاں اوربچے سیروتفریح کیلئے آتے ہیں اور جھولوں پر بھی بیٹھتے ہیں، یہاں یہ امرقابل بھی ذکرہے کہ عیدالفطرسے قبل ایبٹ آباد اور کراچی کے پارکوں میں جھولاگرنے کے واقعات کے بعدخیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ نے پشاورکے پارکوں میں جھولے چلانے پرپابندی عائد کی چنانچہ اس وقت فن لینڈپارک چونکہ ڈیپارٹمنٹل طورپرچل رہاتھاتوٹاؤن ون نے پارک کوعیدالفطرکے موقع پربندکرنے کافیصلہ کیا،جبکہ پارک میں آنے والے دیہاتی لوگوں نےبند جھولے سے چھیڑ چھاڑ کردی جس سے وہ ٹوٹ گئے، بعدازاں ٹاؤن ون انتظامیہ نے ٹوٹے جھولوں کوویلڈکرکے ان پررنگ کرکے دوبارہ استعمال کرناشروع کردیاہے،پارک اس وقت ٹھیکیداری نظام کے تحت چل رہاہے، ٹی او آر ٹائون ون رحمان خٹک نے اس حوالےسےکہا ہے کہ عیدالفطرکے موقع پر پارک توبند تھالیکن سوئمنگ پول کی وجہ سے پارک کاایک گیٹ مجبوراً کھلا رکھا گیا تھا جس میں آنے والے شہریوں نے پارک میں تھوڑ پھوڑ کی جس کانوٹس لیتے ہوئے پارک کے چوکیدارکواسی وقت معطل کردیاگیاتھا،انہوں نےکہاکہ چونکہ پارک میں لوکل جھولے لگے ہوتے ہیں اس لئے ان جھولوں کی ویلڈنگ کی وجہ سے ان پرکوئی فرق نہیں پڑتاہے اوراب یہ جھولے پہلے سے کئی زیادہ مضبوط ہیں۔
تازہ ترین