پشاور ( نیوز ڈیسک ) ریسکیو 1122 نے ماہ نومبر کی کا ر کردگی رپوٹ جا ری کردی ‘ میڈیاکوارڈی نیٹر محمد شفیق نے تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ ماہ نومبر میں مختلف نوعیت کی 2449 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی گئیں ۔ میڈیکل کے 1744‘ سڑک حادثات کے 599 ‘ آتشزدگی کے 63 ‘ مختلف جرائم کے 25 ‘ ڈوبنے کے 2 اور عمارت منہدم ہونے کے 2 واقعات رونما ہوئے ۔ ریسکیو1122 کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کے دوران 2295 افراد کو خدمات فراہم کی گئیں ۔ جن میں 1956 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ جبکہ مختلف واقعات میں 299 زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈی ای او ملک شیر دل خان نے کہا کہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنا مشن ہے۔