• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں یوم امن کے حوالے سےتقریب

پشاور ( نیوز ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے مقامی لوگوں کیلئے سماجی و ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے فقدان کو مد نظر رکھتے ہوئے یوم امن منانے کے سلسلے میں فاٹا سیکرٹریٹ پروگرام کے تحت رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سرکاری اہلکاروں، مقامی عمائدین، شعراء،اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے امن کی اہمیت اور علاقے میں امن و امان کی بحالی میں مختلف مکتبہ فکر کے کردار کو سراہا ۔ امن کی بحالی کیلئےاہم کردار ادا کرنےپر میران شاہ ادبی فورم اور ضلعی انتظامیہ کو سونیئر دیئےگئے۔
تازہ ترین