• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹرن کے ماسٹر نیا پاکستان نہیں بنا سکتے،شیراعظم وزیر

پشاور(نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی سینئر نائب صدر شیراعظم وزیر ،پشاور کے ڈویژنل صدر و سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب ،صوبائی رابطہ سیکرٹری سرتاج خان دورانپور اور ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری سید افتخار علی شاہ نےکہا ہے کہ یوٹرن کے ماسٹر نہ تو نیا پاکستان بنا سکتے ہیں نہ ہی تبدیلی لا سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنا سکتے ہیں، قوم کی قیادت کیلئے بار بار یوٹرن لینے کی بجائے موقف پر ڈٹے رہنا ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب میں کیا،انہوں نےکہا کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے اناڑی حکمرانوں نے ملک کو تباہی سے دو چار کر دیا ہے غربت ختم کرنے کی بجائے غریبوں کو ختم کیا جا رہا ہے ،بینظیر بھٹو نے یوٹرن لینے کی بجائے جان قربان کر دی ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائیاں حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے اس سے قائدین اور جیالوں کو ڈرایا نہیں کیاجاسکتا،انہوں نےکہا کہ عوام کی حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے اور انکی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
تازہ ترین