• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترناب فیڈنگ سٹیشن میں گیس توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا

پشاور(سٹی رپورٹر) ممبران قومی اسمبلی حاجی شوکت علی اور ارباب عامر ایوب نے ترناب فیڈنگ سٹیشن جی ٹی روڈ پر پشاور شہر میں گیس توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی آصف خان، جنرل منیجر سوئی گیس ا رباب ثاقب خان، سوئی گیس کے افسر وقاص خان، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی موجود تھے۔ افتتاح کے دوران رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی نے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی 12انچ پائپ لائن سے پشاور شہر کا دیر ینہ مسئلہ حل ہو جائے گا 12انچ پائپ لائن ترناب سٹیشن سے سور ی پل جی ٹی روڈ تک بچھائی جائے گی جو8کلو میٹر پر مشتمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی پائپ لائن اضافی ڈالی جا رہی ہے جس سے پشاور کو اپنی ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی ہوگی انہوں نے کہا کہ 5سالوں میں پشاور شہر کو مثالی شہر بنا دیا جائے گا اور عوام کی خدمت اسی طرح جاری رکھی جائیگی۔
تازہ ترین