آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ11؍ربیع الثانی 1440ھ 19؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نمائندہ خصوصی ) عوامی نیشنل پارٹی پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کی طرف سے ٹائون کونسل پشاور کے لئے ممتاز سماجی کارکن اول خان خلیل کو امیدوار نامزد کر دیا گیا وہ اس سے قبل یونین کونسل آسیہ17 وارڈ پشاور کے بھاری اکثریت سے ناظم بھی منتخب ہوئے تھے۔وہ یونین کونسل آسیہ17 وارڈ پشاور سے لالٹین کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ علاقہ کے عوام نے اول خان خلیل کی بے پناہ سماجی خدمات کی وجہ سے ان کابھر پور ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔اے این پی شاہ قبول ڈبگری وارڈ کے جنرل سیکرٹری امجد علی نے انتخابی اجتماعات سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ، غربت ، بدحالی و بے روزگاری کی وجہ سے عوام پی ٹی آئی سے بے زار ہو چکے ہیں۔ انشا اللہ23دسمبر کا سورج اول خان خلیل کی کامیابی کی نوید لیکر ابھرے گا۔ ادھر اول خان خلیل کی حمایت میں علاقہ کے عوام اور اے این پی ٹائیگرز گروپ کی طرف سے جلوس نکالا گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں