آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل10؍ربیع الثانی 1440ھ18؍دسمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(خبرنگار)اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور میں” حقوق طلبہ“ ریلی نکالی گئی ،مظاہرے سے خطاب کرتےہوئے ناظم آئی جے ٹی حسن بشیر، ناظم آل گورنمنٹ کالج پشاور وسیم حیدر اور دیگرنے کہاکہ جی سی ٹی کے طلباء کو وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم میں شامل نہ کرنے کے باعث طلباءمیں مایوسی پائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب طلباءکوہاسٹل میں سہولیات کے فقدان کیساتھ انکوٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسرنہیں جس کی وجہ سے انہیں شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ جی سی ٹی پشاو رکے طلباءکو بھی وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کرنےکیساتھ دیگر مسائل کا خاتمہ کیاجائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں