• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون عطیہ کرنے والوں کیلئے ممبر شپ فارم کا اجراء

پشاور( کرائم رپورٹر) خیبر پختونخوا پولیس نے خون کے عطیات کیلئے پولیس ویب سائٹ کی لسٹ میں ’’ بلڈ ڈونرز کارنر‘‘ کے عنوان سے خون کے عطیات دینے والوں کیلئے ممبرشپ فارم کا اجراء کردیا ‘ آن لائن ایف آئی آر کے اندراج کی طرز پر تیار کردہ اس بلڈ ڈونرز کارنر میں بہت سے لوگ رضاکارانہ طور پراپنی ممبر شپ کا اندراج کررہے ہیں۔ پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعات یعنی بم دھماکہ، روڈ حادثات اور دیگر ناگہانی آفات اور واقعات میں فرسٹ رسپانڈر کے طور پر فرائض سرانجام دیتی ہے‘بعض اوقات زخمیوں کو درکار خون کی بروقت فراہمی نہ کرنے کی صورت میں زخمی کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔
تازہ ترین