• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم مرکزی اور صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،پیر فدا

پشاور(سٹی رپورٹر)دوست ویلفیئر فاونڈیشن پشاور کے زیر اہتمام تعلیم کی اہمیت اور 5 سے 9 سال کے بچوں کی سکولوں تک رسائی کے لئے برٹش کونسل اور چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فارم پروگرام کا انعقاد کیا گیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی پیر فدا محمد ایڈوکیٹ نے دوست ویلفیئر فاونڈیشن کے معاشرے کے مسائل کے حل کیلئے خدمات کو سراہااور کہا کہ تعلیم موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہےاس موقع پر ناظم ہارون خان، نائب ناظم عنایت رحمان، جنرل کونسلر مجیب الرحمان، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں اور دوسرے شرکاء نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
تازہ ترین