• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل ورکرکی پوسٹ کو اپ گریڈ کیا جائے ، ایپکا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سماجی بہبود یونٹ کے جنرل سیکرٹری خدائیداد بنگلزئی نے بیان میں کہا ہے کہ ایپکا کا مقصد ملازمین کے مسائل حل کرنا ہے جس کیلئے جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ کلرکوں ورکروں سمیت دیگر اہلکاروں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں سیکرٹری سماجی بہبود ور الحق بلوچ کی جانب سے محکمانہ ترقی کے عمل میں دلچسپی لینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر اہلکار اپنا حق حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ سروس رولز میں ضروری ترامیم کی جائیں تا کہ اہلکاروں کی ترقی کی راہ میں حائل رکائوٹیں ختم ہو سکیں سوشل ورکرز کو اپ گریڈ ‘ اکائونٹس اسسٹنٹ کی ترقی کی راہ میں حائل رکائوٹیں دور کی جائیں ۔انہو ں نے کہا کہ ارکان صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں ۔
تازہ ترین