• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری سیاست کا مقصد اتفاق واتحاد کا فروغ ہے،اے کیوایم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) افغان قومی موومنٹ کے رہنما عارف خان نے کہاہے کہ ہماری سیاست کا محور قوموں اور قبائل کے درمیان بھائی چارگی اوراتفاق و اتحاد پیدا کرنا ہے اے کیوایم کی سیاست طوریل مدتی ہے انہوںنے کہاکہ تمام اقوام کو رنگ نسل و مذہب کے نام پر تعصب سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت جاری رکھی جائے گی انہوںنے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ زور اور توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز کرناہوگی کیونکہ ترقیافتہ ممالک کی ترقی کا راز بھی اسی میں پوشیدہ ہے کہ وہاں پر تعلیمی درسگائوں میں علم کا حصول بغیر کی تعصب قوم لسانت ومسلک کے ممکن بنایاجاتاہے انہوںنے کہاکہ دنیا میں ہر ا نسان کسی نہ کسی مذہب مسلک یاقوم سے تعلق رکھتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم حیوانوں کی طرح آپس میں دست و گریباں ہوں مذہب وملک ٗ مسلک لسانیت و قومیت کے نام پر تعصب کا خاتمہ ناگزیر ہے دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے اس کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے ہر انسان نے امن کی آشاءکا پیغام لانا ہے اور سب نے مل جل کر اتفاق واتحاد سے ایک اچھے معاشرے کی طرح رہنا ہے ۔
تازہ ترین