• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی کارکنوں پرلاہور میں لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں، حیدراچکزئی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئررہنما ء صوبائی صدرایم ایس ایف ن بلوچستان حیدرخان اچکزئی نے لاہورانتظامیہ کی جانب سے پرامن لیگی کارکنوں پرلاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میاں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کرنا تھا جس کے لئے کارکن سیکڑوں کی تعداد میں پہنچنا شروع ہوگئے تھے جو انتظامیہ سے برداشت نہیں ہوا اور کارکنوں پرلاٹھی چار ج کر دیاگیا جس سے یہ ثابت ہو گیاکہ یہ دور آمریت سے بھی بدترین دورہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگی ورکروں کے دلوں سے میاں صاحب کی محبت کو کسی بھی صورت نہیں نکالا جاسکتا حکمران جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیں لیگی کارکنوں کا راستہ نہیں روک سکتے اگر حکمرانوں کا یہی رویہ رہا تو پورے ملک سے ایک طوفان اُٹھے گا جوان حکمرانوں کی حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا۔
تازہ ترین