• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے تمام لیویز تھانوں کو گشت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں دی جائیں،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر رحیم کاکڑ سرور بازئی نسیم الرحمن سلیم قریشی میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمرفاروق کاکڑ ایڈووکیٹ چچا بشیر لیاقت لیاقت درانی کلیم اللہ برات خان طارق محمود غفار بادینی شریف کرد ظہور کرد جاوید احمد عبدالرحمن منظورسرپرہ محمدنسیم محمداکبر محمدیوسف بہلول خان کاکڑ نے وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری ہوم منسٹر ہوم سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے تمام لیویز تھانوں کو گشت والی گاڑیاں اور لیویز فورس کے جوانوں کیلئے موٹرسائیکلیں دی جائیں ڈی جی لیویز طارق الرحمن ایک ایماندار اورمحنتی افسر ہونے کے ساتھ ان کی پوری ٹیم محنتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت نے چپ کا روزہ رکھاہے بیان میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ لیویز فورس کو پولیس فورس کے مطابق تنخواہیں اوردیگر مراعات کے ساتھ لیویز تھانوں کی حالت اور گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کا مسئلہ فوری حل کیاجائے۔
تازہ ترین