• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ڈی پی سے بلوچستان کے منصوبے نکالنا افسوسناک ہے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے وفاقی پی ایس ڈی پی سے بلوچستان کے منصوبے نکالنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا ، وفاقی حکومت بلوچستان کے پی ایس ڈی پی سے نکالے گئے منصوبوں کو فوری طور پر شامل کرے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلوچستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے بڑی تعداد میں منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کئے تھے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے بلوچستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو وفاق پی ایس ڈی پی سے نکال دیا ہے جو قابل مذمت عمل ہے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے یہاں کے عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی سے نکال دیئے ہیں جس سے صوبے کے عوام میں احساس محرومی بڑے گا ، لہذا وفاقی حکومت یہ فیصلہ واپس لے ۔
تازہ ترین