آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل10؍ربیع الثانی 1440ھ18؍دسمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (پ ر) بی این پی عوامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خوراک و سوشل ویلفیئر میراسد اللہ بلوچ سے بی این پی عوامی کے سینئر رہنما وحلقہ 27کے امیدوار لالہ حسن ریکی کی قیادت میں پارٹی ورکروں کےایک وفد نے ملاقات کی اس موقع پر لالہ حسن ریکی نے میراسد بلوچ کو کوئٹہ کے مسائل سے آگاہ کیامیراسد اللہ بلوچ نے کہاکہ بی این پی عوامی ایک نظریاتی جمہوری و پارلیمانی پارٹی ہےبی این پی کی بنیاد جمہوری اصولوں پر مبنی ہے پارٹی کے اندر اس کے اداروں میں جمہوریت اورجمہوری اصولوں کو فروغ دینے کو فوقیت دی اور دیتے رہیںگےہم شخصیات کے لئے نہیں بلکہ عوام کے لئے پارٹی پالیسیاں بناتے رہے ہیں پارٹی کا محور ومرکز بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام ہیں ہم نے ان کی فلاح وبہبود کو اپنا منشور بنایا ہے ہم بلوچ قوم کو طبقات میں تقسیم کرنے کیلئے ہیں بلکہ بلوچ قوم کو اور بلوچستانی عوام کو متحد رکھنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں