• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ ترجیح ہے ،بی اے پی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں رحیم آغا حاجی نعمت اللہ ایڈووکیٹ سید بدرآغا نورخان ایڈووکیٹ حاجی اسلم ترین عبیداللہ کاکڑ سید احمد شاہ آغا حکیم طاہر خان سید ایوب آغا ملک نثار ترین و دیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ کے ڈپٹی چیئرمین نوابزادہ طورگل جوگیزئی اور ان تمام ساتھیوں کو بی اے پی میںشمولیت اختیار کرنے پرخو ش آمدید کہتے ہوئے کہاہے کہ نوابزادہ طورگل جوگیزئی کی پارٹی میں شمولیت سے قلعہ سیف اللہ میں پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی کیونکہ پارٹی میں جوق درجوق لوگوں کی شمولیت سے اس وقت بی اے پی صوبہ بھرکی مقبول پارٹی بن چکی ہےانہوںنے کہاکہ پارٹی کے بانی قائد سید سعید احمد ہاشمی ٗ مرکزی صدر وزیراعلیٰ جام کمال خان اور مرکزی جنرل سیکرٹری منظور خان کاکڑ سمیت ملک خدا بخش لانگو ٗ حسنین ہاشمی ٗ میر اسماعیل لہڑی پارٹی کو صوبہ بھرمیں فعال اور مضبوط بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں کیونکہ بی اے پی ہی بلوچستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ کریگی اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پرحل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اس وقت بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کی سب بڑی جماعت ہے وزاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے دورہ چین اور حالیہ دورہ روس کا خیرمقدم کرتے ہیں جو بلوچستان کو ترقی یافتہ صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں انہوںنے کہاکہ کارکن اپنے اپنے علاقوں میں یونٹ سازی اور ممبرسازی مہم کے لئے کوششیں تیز کردیں اور اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط بنائیں۔
تازہ ترین