• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹلائٹ ٹائون جگہ جگہ گیٹ اور دیواروں کی تعمیر کے کام کو روکاجائے

کوئٹہ (پ ر) حلقہ کمیٹی35سیٹلائٹ ٹائون کے چیئرمین ڈاکٹر ایم صلاح الدین مگسی نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹائون میں جگہ جگہ گیٹ اور دیواروں کی تعمیر کے کام کو روکاجائے اور جوگیٹ اور دیواریں لگائی گئی ہیں غیرقانونی ہے انہیں ہٹایاجائے کیونکہ ان چار دیواروں کے اندر مختلف مافیا نے اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں عوام کے تحفظ کا نام لے کر لوگوں کو بے وقوف بنایاجارہاہے گیٹوں اوردیواروں کو ہٹاکر چار دیواری کی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں اگر صوبائی حکومت نے اس مسئلے کی طرف توجہ نہ دی تو قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین