• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پکٹس پر ڈیوٹی کرنیوالوں کوہیلمٹ اوربلٹ پروف جیکٹس فراہم

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پولیس پکٹس اورموبائل گاڑیوں کے ہمراہ ڈیوٹی کرنے والے اہل کاروں کوہیلمٹ اوربلٹ پروف جیکٹس فراہم کردی گئیں۔چندروزقبل تھانہ بنی کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوارملزم کی فائرنگ سے راولپنڈی پولیس کاایک ہیڈکانسٹیبل محمدعارف شہیدجب کہکانسٹیبل واجدزخمی ہوگیاتھا،اس وقوعے کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب امجدجاویدسلیمی کے حکم پر ضلع بھرمیں مختلف ناکوں اورموبائل گاڑیوں کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دینے والےراولپنڈی پولیس کے اہل کاروں کے لئے ایس اوپی جاری کیاگیاہے کہ وہ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے حفاظتی اقدامات کویقینی بنائیں ۔ ناکوں پرڈیوٹی کرنے والے تمام اہل کارہیلمیٹ اوربلٹ پروف جیکٹیں استعمال کریں اسی طرح موبائل گاڑیوں میں تین گن مین لازمی ہونے چاہیئں اوروہ بھی ہیلمیٹ اوربلٹ پروف جیکٹس لازمی پہنیں۔
تازہ ترین