• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے دورہ قطر سے باہمی دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے گی، ثقر مبارک

اسلام آباد (جنگ نیوز) قطر سٹیٹ کے بانی اور حکمران شیخ جاسم بن محمد بن ثانی کی سالگرہ کے موقعہ پر سٹیٹ آف قطر کے پاکستان میں سفیر ثقر بن مبارک المنصوری نے استقبالیہ دیا۔ تقریب میں غیر ملکی سفیروں، سفارتکاروں کے علاوہ سول وفوجی حکام تاجروں سرمایہ کاروں صنعتکاروں ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قطری سفیر نے امیر قطر شیخ جاسم بن محمد بن ثانی کی طرف سے پاکستانی قوم کو یقین دلایا کہ قطر برادر ملک پاکستان میں قدرتی گیس کا بحران پیدا نہیں ہونے دے گا ۔ پاکستان اور قطر ہر آزمائش اور اچھے برے وقت کے آزمودہ دوست ہیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے مجوزہ دورہ دوحہ کے نتیجے میں پاک قطر دوستی نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔
تازہ ترین