• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدنی ریاست کی باتیں کرنیوالے اپنی صفوں میں منافقین تلاش کریں، حامد موسوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ غریبوں کا جینا دوبھر ہورہا ہے مدنی ریاست کے قیام کیلئے حکومت آستین کے سانپوں سے چھٹکارا حاصل کرے ۔سی پیک کی تکمیل سے پاکستانی ترقی کے تصور سے امریکہ کے پیٹ میں شدید مروڑ ہے امریکہ کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کی جائے۔ عوام کو ریلیف دیا جائے۔ حضرت ابو طالب کی جرات بصیرت اور عشق رسالتؐ کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’یوم الحزن ‘کے موقع پر حضرت ابو طالب کے وصال کے مرکزی جلوس تابوت کے دوران میڈیا نمائندوں اور عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آغا حامد موسوی نے کہا کہ آج پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان منافقین ہی پہنچا رہے ہیں۔ مدنی ریاست کی باتیں کرنے والوں کو اپنی صفوں میں منافقین تلاش کرنے ہوں گے، حکمرانوں کو اپنی سیرت و کردار کو اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔
تازہ ترین