• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفالٹ میٹر جمع نہ کرانے پر ایس ای اور ایکسین سمیت 4آئیسکو اہلکار معطل

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) ڈیفالٹ میٹرز جمع نہ کرانے پرآئیسکوکے ایس ای چکوال شہاب، ایکسیئن تلہ گنگ ذاکر اعوان اور 2 ایل ایس کو معطل کر دیا گیا۔ ایل ایس نے تلہ گنگ کے علاقے سے ڈیفالٹ میٹر اتارے جن کو فوری طور پر جمع کرانا ہوتا ہے مگر ایسا نہ ہوا ۔ جس پر شہریوں کی شکایت پر آئیسکو حکام نے فوری کارروائی کی۔ سی ای او آئیسکو نے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ وا ضح رہے کہ ایس ای چکوال کچھ عرصہ قبل ہی تعینات ہوئے تھے۔
تازہ ترین