• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ کی طرزپر ریاست کا قیام، تعاون کیلئے تیار ہیں ، حنیف جالندھری

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ مدینہ کی طرز پر ریاست مدینہ کے قیام کیلئے تعاون کیلئے تیار ہیں مگر بات عمل کی ہے صرف باتوں کا کوئی فائدہ نہیں۔ حکو مت قول و فعل میں تضاد ختم کرے۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت پر کوئی سودے بازی نہیں کی جا سکتی اور دینی مدارس امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے۔وفاق المدارس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پیغام مدارس کنونشن کے بعد جامعہ قاسمیہ اسلام آ باد میں دیگر علما کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ رجسٹریشن کے نام پر مدارس کے خلاف کارروائیاں بند کر دی جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حالیہ کریک ڈاؤن میں گرفتار علماء کو رہا کیاجائے ۔ اس موقع پر پیر عزیز الرحمنٰ ہزاروی ، قاری عبد الرشید ، مولا نا ظہور احمد علوی ، مو لا نا عبد الغفار ، مولانا عبد الکریم ، مولا نا نذیر احمدفا ر وقی اور مو لا نا بعد القدوس محمدی بھی مو جود تھے۔
تازہ ترین