• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ سبزی منڈی کےعلاقے کیرج فیکٹری کے قریب گندم گودام ناکہ کے قریب 42 سالہ شخص شوکت ولد لعل اکبر سکنہ ڈھوک حسو راولپنڈی ٹریفک حادثہ میں زندگی کی بازی ہار گیا۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں بھی ٹریفک حادثہ میں 10سالہ لڑکاجاں بحق ہوگیا۔ایس ایچ اونصیرآبادندیم ظفرکے مطابق آئی جے پی روڈپرپیرودھائی موڑکے قریب حیدرعلی ملتان جانے والی گاڑی کے نیچے آگیا۔
تازہ ترین