• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،آئی جی پنجاب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب نے کہاہے کہ عوام کی جان ومال کاتحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔جرائم کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔جمعرات کوریجنل پولیس آفس راولپنڈی میں راولپنڈی ریجن کے پولیس افسروں سے کرائم میٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے ہدایات دیں کہ اپنے اضلاع میں کرائم کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں ،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی مزیدتیزکی جائے امن وامان کی بحالی کے لئے گشت کامؤثرانتظام کیاجائے ،اشتہاری مجرموں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔دریں اثناء آئی جی نے راولپنڈی پولیس لائنز میں ریسورس مینجمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا ۔سی پی اوراولپنڈی عباس احسن نے انہیں بریفنگ دی۔ آئی جی پولیس لائنز میں موجودیادگار شہداء پرگئے اوروہاں فاتحہ خوانی کی۔
تازہ ترین