• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ریجنل آفس میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ایس این جی پی ایل کے جنرل منیجر محمد ظہور کی زیرصدارت تقریب ہوئی، ڈاکٹر پیر سید محی الدین شاہ مہمان خصوصی جبکہ ادارے کے چیف انجینئر جاوید اقبال، یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری یونس اعوان، برانچ سیکرٹری ندیم بخاری سمیت کثیر تعداد میں افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی پیر سید محی الدین شاہ نے نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور کی ذات ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔تقریب کے آخر میں ملک وملت، ادارے کی بہتری اور ایم ڈی امجد لطیف سمیت دیگر کیلئے دعا کی گئی۔
تازہ ترین