• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری مکانوں سے غیر قانونی قبضے جلد ختم کردینگے،شبیر قریشی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر مملکت برائے ہائوسنگ وتعمیرات شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ سر کاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے اکاموڈیشن رولز میں ترمیم کی جا ئے گی جس کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز وزارت ہاؤسنگ کے ماتحت ادارہ سٹیٹ آفس کے مینجمنٹ اور ویب پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سٹیٹ آفس میں بہت بے قاعد گیاں رہیں، سرکاری ملازمین کو اس ادارے سے شکایات تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام غیر قانونی قبضے کچھ عرصے میں ختم کر دیں گے۔
تازہ ترین