• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس قبضہ میں لی گئی چارگاڑیاں آگ لگنے سے خاکستر

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولیس قبضہ میں لی گئی چارگاڑیاں آگ لگنے سے جل گئیں۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپایا۔ایس ایچ او تھانہ پیرودہائی انسپکٹرراجہ عبدالرشیدنے بتایاکہ مختلف مقدمات میں پکڑی جانے والی گاڑیاں تھانے میں جگہ نہ ہونے کی وجہ تھانے کے باہر دیوار کے ساتھ کھڑی تھیں کہ اچانک ایک گاڑی میں آگ لگ گئی جس نے دیگر تین گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین