• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے کو چار ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹ جاری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) محکمہ فنانس پنجاب نے آرڈی اے کے تحت جاری چار ترقیاتی منصوبوں کیلئے دوسرے کوارٹر کی 10.905ملین روپے کی گرانٹ جاری کر دی رواں مالی سال کیلئے ٹیپو روڈ اور ایئرپورٹ روڈ کو ملانیوالی سڑک سرور روڈ کیلئے 35ملین روپے مختص کئے گئے تھے جن میں سے 12.219ملین روپے پہلے کوارٹر میں جاری کئے جا چکے ہیں ، قدیر خان روڈ منصوبہ کیلئے 1.42ملین روپے جاری کئے گئے ہیں ، ڈرائی پورٹ روڈ کیلئے 4.166ملین روپے جبکہ عمار چوک سے کرال چوک تک ایئرپورٹ روڈ کی بحالی کیلئے صرف صفر اعشاریہ 416ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین