• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


رجنی کانت اور اکشے کمار کی ہائی بجٹ فلم’2.0‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 500 کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارت کی مہنگی ترین فلم’2.0‘ کا سفر کامیابی سے جاری ہے ۔


پروڈیوسر کرن جوہر نے ٹوئٹرپر فلم کی آمدنی شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میگا بلاک بسٹر فلم 2.0 نے دنیا بھر سے 500 کروڑ کی کمائی کرکے تاریخ رقم کردی۔


باکس آفس انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق فلم ’2.0‘ کے ہندی ورژن نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 132 کروڑ سے زائد کمائے جبکہ دیگر زبانوں میں 64 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔



تاہم اگر ’2.0‘ اور ’باہوبلی2‘ کےہندی ورژن کا پہلے سات دنوں کا موازنہ کیا جائے تو اکشے کمار اور رجنی کانت کی فلم ’2.0‘، ’باہو بلی2‘ سے پیچھے رہ گئی۔ ’باہو بلی2‘نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 247 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

فلم میں رجنی کانت اور اکشے کمار مرکزی کردار ادا کر کیے ہیں جبکہ فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔

یہ فلم 2010 میں ریلیز ہونے والی ’روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے۔

تازہ ترین