• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو میچ و سیریز کی شکست کا خطرہ، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی


پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑی آوٹ پر 123 رنز بنا لیے، میچ اور سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے اسے مزید 157 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز 353 رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر اننگ ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دے دیا۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کی جانب سے آخری روز کم وقت میں پاکستان کو جیت کیلئے بڑا ہدف دینے کی کوشش میں جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی گئی۔

ولیمسن کی سنچری کے بعد نکولس نے بھی اپنی سنچری مکمل کی وہ 126 رنز بان کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ دوسرے اینڈ پر ٹم ساؤتھی 15 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

کیویز نے آخری روز ایک گھنٹہ بیٹنگ کرنے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بناکر اننگ ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دیا۔

ٹیسٹ کے آخری دن کا کھیل شروع ہوا تو پہلی ہی گیند پر حسن علی نے کپتان کین ولیمسن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، انہوں نے 139 رنز کی اننگز کھیلی۔

ولیمسن کے آوٹ ہونے کے بعد گرینڈ ہوم بھی 26 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ، ان کے فورا ً بعد واٹلنگ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، دونوں وکٹین یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔


تازہ ترین