• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


موسم سرما کے آتے ہی مختلف اقسام کی چائے اور کافی کے اسٹال ہر جگہ سج جاتے ہیں، اسی حوالے سے شارجہ میں ہزاروں طالبعلموں نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی انسانی کیتلی اور کافی کپ بنا ڈالا۔

شارجہ میں بننے والی انسانی کیتلی اور کافی کپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں افراد نے کیسے ایک ساتھ مل کر کیتلی اور کافی کپ بنایا ہے، اس ویڈیو میں نظر آنے والے ہزاروں بچوں کے ٹیم ورک کو بھی بے حد سراہا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی انسانی کیتلی اور کافی کپ بنا کر گنیز ریکارڈ بھی قائم کردیاہے۔

شارجہ میں ایک اسکول کے طالبعلم سفیداور سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے ایک ساتھ جمع ہوئے اور 5ہزار 4سو 45بچوں نے مل کر انسانی کیتلی اور کافی کپ بنانے کا شاندار مظاہرہ پیش کیااور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔

تازہ ترین