عالمی ادارۂ صحت کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 24 سیکنڈ میں ایک شخص کی سڑک حادثے میں موت ہورہی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سڑک حادثہ ایسا مسئلہ ہےجس کا ثابت شدہ حل موجود ہے، عالمی سطح پر روڈ سیفٹی سے متعلق ایکشن لیا جائے۔
سڑک حادثات پر عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ کےمطابق ہرسال سڑک حادثات میں 1اعشاریہ 35 ملین افراد جان سے جاتے ہیں، جبکہ سڑک حادثات میں صرف 3سالوں میں 1لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق کم آمدنی والے کسی ایک ملک نے بھی سٹرک پر پیش آنے والے حادثات میں کمی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
عالمی ادرۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق کم آمدنی والے ممالک میں سڑک حادثات کی شرح زیادہ آمدنی والے ممالک کی نسبت 3گنا زیادہ ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیاء میں موٹرسائیکل سواروں کی سڑک حادثات میں اموات کا تناسب43 فیصد ہے۔