• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات


سعودی عرب کے سفیر نواز سعید المالکی کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نواز سعید المالکی اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بحری دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول میر ی ٹائم سکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔

امیر البحر نےسعودی عرب کے سفیر نواز سعید المالکی کو پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرولز کے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سفیر نے پاک بحریہ کی خطے میں سیکیورٹی کے استحکام کے کاوشوں کو خوب سراہا۔

تازہ ترین