• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے والا جدید ڈرون


چینی طلبا و طالبات نے ایسے جدیدڈرون کا تصور پیش کیا ہے، جس کے ذریعے آگ لگنے کی صورت میں یا کسی اور ہنگامی صورتحال میں بلند عمارتوں میں پھنس جانے والے افراد کو محفوظ کیا جاسکے گا۔

اس ڈیزائن کو نیٹ ڈرون کا نام دیا گیا ہے، قابلِ اعتبار ڈرون از خود پرواز کریں گے اور ہوا کے درمیان جال کو پھیلادیں گے۔

جی پی ایس نظام سے لیس ڈرون سسٹم کو جیسے ہی کسی عمارت میں آگ لگنے کا اشارہ ملے گا چار کواڈ کاپٹر وہاں پہنچ کر جال پھیلائیں گے اور خود لوگوں کی شناخت کرکے انہیں بچائیں گے۔

چاروں طرف سے ڈرون جال کو کھینچ کر چادر کی مانند تان لیں گے۔

پولی یوریتھین کی کئی تہوں سے یہ جال بنایا گیا ہے جو آسانی سے ایک بالغ شخص کا وزن اٹھا سکتا ہے جبکہ ڈرون اس عمل میں ڈگمگاتے بھی نہیں۔

تاہم ابھی یہ ایک ڈیزائن مرحلہ ہے اور اس کی عملی تعبیر میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

ڈیزائن کو عملی صورت دینے کے بعد اسے کئی صورتحال اور واقعات میں آزمایا جائے گا اور اس کے بعد ہی جان بچانے والے جال ڈرون عام ہوسکیں گے۔

تازہ ترین